سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان برجیس طاہر نے کہا ہے کہ آج 30 نومبر کو جو ریاستی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرےگا ریاست اور قانون خود ہی اس سے نمٹ لے گا۔ عمران خان کی مثال ایک ایسے مداری کی ہے جو نہ تو سات من وزنی سانپ نکالتا ہے اور نہ مجمع کو منتشر ہونے دیتا ہے۔ عمران خان کے پاس جو بھی سانپ ہے وہ جلدی نکالیںعوام اب بیزار ہوچکے ہیں۔ عمران خان آئین اور قانون کے دائرہ میں رہتے ہو ئے احتجاج کرسکتے ہیں لیکن توڑ پھوڑ، بلوہ اور یلغار کی اجازت دنیا کا کوئی قانون نہیں دیتا۔ اگر عمران خان اور انکے پیروکار ملکی قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اور اور طے شدہ معاہدے کے تحت احتجاج کریں گے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں۔
برجیس طاہر
عوام بیزار ہوچکے، عمران کے پاس جو سانپ ہے جلدی نکالیں : برجیس طاہر
Nov 30, 2014