اسلام آباد (این این آئی)کوٹ رادھا کشن واقعہ از خود نوٹس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ تشکیل دیدیا گیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 16 دسمبر کو ازخود نوٹس کی سماعت کریگا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کے قتل پر سپریم کورٹ کی جانب سے از خود نوٹس کیلئے بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ دوسری جانب ڈی پی او قصور نے واقعہ سے متعلق تفتیشی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ ڈی پی او قصور کی رپورٹ کے مطابق واقعہ کی ایف آئی آر میں 53افراد کو نامزد کیا گیا،39ملزمان جوڈیشل ریمانڈ اور 4 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر جیل منتقل کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنا دی ہے۔
سانحہ کوٹ رادھاکشن