غیرملکی افواج کے انخلا سے افغانستان میں بدامنی کم ہو گی:گلبدین حکمت یار

Nov 30, 2014

 تہران (اے پی پی) حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار  نے کہاہے کہ   غیرملکی افواج کے انخلا   سے  افغانستان میں بدامنی اور عدم استحکام میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ ایرانی ریڈیو کے مطابق انجینئر  گلبدین  حکمت یار نے تہران سے شائع ہونے والے اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ علاقے میں تمام فتنوں کی جڑ  غیرملکی افواج کی موجودگی ہے، اور امریکہ سمیت غیرملکی فوجیوں کے پاس، افغانستان سے چلے جانے اور قبضہ ختم کرنے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں  ۔ افغانستان پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا قبضہ، افغانستان کے عوام کے لئے ناقابل تلافی نقصان کا باعث بنا ہے۔

مزیدخبریں