ڈس ایبلڈ کرکٹ ایشیاکپ کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں : شیخ عبدالوحید

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان میں ڈس ایبلڈ سپورٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ملک بھر میں معذور افراد کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائیگا۔ پاکستان میں ڈس ایبلڈ کا کرکٹ ایشیاکپ کے انعقاد کی بھی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ڈس ایبلڈ سپورٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ عبدالوحید نے نوائے وقت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ اسلام آباد میں معذور افراد کیلئے الگ گرا¶نڈ مہیا کرے۔ ہم کھیلوں کی سرگرمیوں کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے سپورٹس کا کیلنڈر تیار کر رہے ہیں ۔بڑے تجارتی اداروں سے بھی مدد کی درخواست کی ہے۔ معذور افراد کی کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے سپانسرشپ کا حصول مشکل کام ہے اس لئے ہم نے خود بھی اس میں حصہ ڈالا ہے۔ صنعتکاروں سے بھی بات چیت جاری ہے حکومت سے بھی درخواست کی اپیل ہے۔ ڈس ایبلڈ سپورٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ناصر چودھری کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کے پیٹرن پر ریجنز بنا رہے ہیں۔ ملک کے تمام اہم سنٹرز پر معذور افراد کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد کریں گے۔ کرکٹ، ایتھلیٹکس، فٹبال اور دیگر کھیلوں کے مقابلے بھی کروائے گئے۔ پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کیلئے بھارت سمیت کئی ممالک نے اپنی شرکت کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ دسمبر میں بھی اسلام آباد میں ایک ایونٹ کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کو کھیل کے میدان تک لانے اور انہیں معاشرے میں عزت والا مقام دلانے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن