بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور (نمائندہ سپورٹس) بلائنڈ ورلڈکپ میں پاکستان نے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پوری ٹیم 29.4 اوورز میں صرف 114 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئی۔ بدلا 38 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ اسرار حسین نے تین، محمد ہارون اور ساجد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے 8.1 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ آج پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہو گا۔ پہلے میچ میں قومی ٹیم نے بھارت کو شکست دی تھی۔

ای پیپر دی نیشن