یونس خان نے 37 ویں سالگرہ منائی

Nov 30, 2014

شارجہ(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے یونس خان نے سینتیسویں سالگرہ منائی۔یونس کی کپتانی میں قومی ٹیم دو ہزار نو میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بنا تھا۔انتیس نومبر انیس سو ستتر میں مردان میں پیدا ہونے والے سٹاربیٹسمین یونس خان نے دوہزارمیں انٹرنیشل کرکٹ میں قدم رکھا اور جلد ہی ٹیم میں مستقل جگہ بناگئے اور بیٹنگ لائن بھی ریڑھ کی ہڈی کا کردار اداکرنے لگے۔پچانوے ٹیسٹ میچز میں یونس خان نے چوون کی اوسط سے آٹھ ہزارتین سو بائیس رنز سکور کیے۔سٹائلش بیٹسمین نے رواں برس پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ اٹھائیس سنچریاں بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔یونس نے دوسوچوون ایک روزہ میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے چھ سنچریوں کی مدد سے سات ہزار سترہ رنز بھی بنارکھے ہیں۔دوہزارنومیں پاکستان نے یونس خان کی قیادت میں انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا تاج سرپر سجایا تھا۔


مزیدخبریں