ریاض (اے ایف پی) سعودی عرب میں بلدیاتی الیکشن 12 دسمبر کو ہونگے۔ اس میں پہلی بار تقریباً 900 خواتین امیدوار حصہ لے رہی ہیں۔ انسانی حقوق کی ترجمان سحر حسن ناسف نے میڈیا کو بتایا یہ خواتین کو حقوق کی فراہمی کی جانب پہلا قدم ہے۔ خواتین نے انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔3 خاتون امیدواروں پر پابندی لگا دی گئی، ایک خاتون حسلول نے کہا مجھ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہم الیکشن میں زیادہ سے زیادہ خواتین کی شرکت چاہتے ہیں۔ دوسری خاتون تمادر نے کہا میں نے فیصلے کے خلاف اپیل کی ہے تاہم کسی چیز کے تبدیل ہونے کا امکان نہیں۔