کراچی میں جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد حیران کن ہے: سعد رفیق

Nov 30, 2015

لاہور (نوائے وقت+ صباح نیوز) وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن اپنے ضابطہ اخلاق پر نظرثانی کرے۔ سیاسی جماعتوں کو ووٹروں سے رابطے کی اجازت نہ دینا عجیب بات ہے۔ سعد رفیق نے انتخابی ضابطہ اخلاق کو سیاسی آزادی کے منافی قرار دیدیا۔ لوگ لیڈر کی شکل دیکھنے آ جاتے ہیں۔ ووٹ اسے دیتے ہیں جو عوام کیلئے کام کرے۔ الیکشن کمشن ایسا ضابطہ اخلاق نہ بنائے جو ٹوٹ جائے۔ الیکشن کمشن کو عمران خان اور سراج الحق کو انتخابی ریلیوں سے روکنا اچھی بات نہیں۔ سراج الحق واضح کریں دائیں بازو کی پارٹی لبرل جماعت کے ساتھ کیسے ہے۔ سراج الحق کو لبرل پارٹی سے اتحاد مبارک ہو لیکن اپنا موقف اور نظریاتی اساس واضح کریں۔ نوازشریف ہوں یا عمران انہیں ووٹرز سے رابطے سے کیسے روکا جاسکتا ہے۔ عمران خان اور سراج الحق کو کراچی میں روکنا مناسب نہیں۔ وزرائ، عمران، سراج الحق اور بلاول کے جلسے جلوسوں پر نوٹس نہ دئیے جائیں۔ الیکشن کمشن سیاستدانوں کے لئے ناقابل قبول ضابطہ اخلاق نہ بنائے جو ٹوٹ جائے۔ کیونکہ ضابطہ اخلاق قائدین کو ووٹرز کے ساتھ رابطوں سے نہیں روک سکتا۔ گذشتہ روز تحریک انصاف کے کارکنوں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے مزید کہا کہ الیکشن کمشن کا سیاسی جماعتوں کو ووٹرز سے رابطے کا حق نہ دینا عجیب بات ہے۔ الیکشن کمشن اپنے ضابط اخلاق پر نظرثانی کرے۔ کراچی میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کی مشترکہ ریلی پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد حیران کن ہے۔ سراج الحق واضح کریں کہ دائیں بازو کی پارٹی لبرل جماعت کے ساتھ کیسے ہیں۔

مزیدخبریں