اسلام آباد (آن لائن) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جس میں شوگر ملز کے لئے 25 ملین ڈالرز کی منظوری کا امکان ہے۔ جبکہ برآمدات اور سبسڈی کے لئے گرین سگنل بھی دیا جائے گا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار نے چین کے لئے 5 لاکھ ٹن چینی کی برآمد پر سبسڈی کے لئے مطالبہ کیا تاکہ کارخانے داروں کو سہولیات میسر ہوں ۔کارخانے دار یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گر گئی ہیں اور نقصان کو پورا کرنے کے لئے انہیں سبسڈی کی ضرورت ہے حکومت نے اس سے قبل شوگر ملوں کی طاقتور لابی کو 5 لاکھ ٹن کے درآمد کی اجازت دی تھی تاہم اس نے ستمبر میں ایک روپے فی کلو گرام کی سبسڈی کم کر دی تھی۔ ایک عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وزارت صنعت و پیداوار پانچ روپے فی کلو گرام سبسڈی کی منظوری کے لئے اقتصادی رابطہ کمیٹی سے مطالبہ کرے گی۔