اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں سالانہ 5 ارب روپے مالیت کی کاریں چوری کی جا رہی ہیں تقریباً ہر سال 21 ہزار کاریں چوری ہو رہی ہیں ۔ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب میں رواں برس کے پہلے 10 مہینوں میں 16 ہزار کاریں جبکہ سندھ سے 3 ہزار سے زائد کاریں چوری ہو چکی ہیں۔ صرف لاہور شہر میں روزانہ 19 کے قریب گاڑیاں یا تو چوری کر لی جاتی ہیں یا چھین لی جاتی ہیں اس طرح ایک ہفتے میں اوسطاً 133 اور ایک ماہ میں 570 اور ایک سال میں 6500 سے زائد گاڑیاں چوری ہو رہی ہیں۔
پاکستان میں سالانہ 5 ارب روپے مالیت کی 21 ہزارکاریں چوری ہوتی ہیں: رپورٹ
Nov 30, 2015