نئی دہلی (این این آئی) سماج وادی پارٹی کے مسلمان وزیر اعظم خان نے شاہی امام احمد بخاری پر آر ایس ایس کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگا دیا۔ سماج وادی پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر، اعظم خان نے کہا کہ راشٹریہ سیوک سنگھ امام بخاری کے بیٹے کی ہندو لڑکی سے شادی پر خاموش کیوں ہے، میرے بیٹے نے ہندو لڑکی سے شادی کی ہوتی تو طوفان کھڑا ہو جاتا۔ دوسری طرف اعظم خان کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امام بخاری نے اعظم خان کو مسلمان کمیونٹی کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ قرار دیدیا اور ملائم سنگھ یادیو کے نام خط میں مطالبہ کیا کہ اعظم خان کو فوری طور پر کابینہ سے نکالا جائے۔