اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عمران خان آج اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ وہ یو سی 23کیلئے اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز موہڑ نور کے پولنگ سٹیشن نمبر 1میں ووٹ ڈالنے جائیں گے۔ بعدازاں وہ سیالکوٹ جائیں گے جہاں وہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کارنر میٹنگز سے خطاب کریں گے۔ یہ بات پی ٹی آئی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات فیصل جاوید خان نے بتائی ہے۔