پیپلز پارٹی آج یوم تاسیس منائیگی‘ کچلے طبقات کو مذہب کے نام پر نشانہ نہیں بنانے دینگے : زرداری

لاہور+ اسلام آباد (خبر نگار+ خبرنگار خصوصی) پےپلز پارٹی آج 49 واں ےوم تاسےس شایان شان طریقے سے منائے گی۔ صدر پےپلز پارٹی پنجاب مےاں منظور احمد وٹو دوپہر 2 بجے ہونیوالی تقرےب مےں مہمان خصوصی ہونگے جبکہ ثمےنہ خالد گھرکی اس تقرےب کی صدارت کرےں گی۔ تقریب کا اہتمام محمد اشرف بھٹی اےن اے129 کے پارٹی ٹکٹ ہولڈرکے ڈےرہ خدا بخش کالونی، اےئرپورٹ روڈ (نزد بھٹہ چوک) مےں کےا گےا ہے۔ وٹو کے ہمراہ پارٹی عہدےداروں اور کارکنوں کی اےک بڑی تعداد جلوس کی شکل مےں پارٹی سےکرٹرےٹ ماڈل ٹاﺅن سے تقرےب مےں شرکت کرنے کے لئے روانہ ہوگی۔ مزید برآں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کے 49ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے پارٹی ایک ترقی یافتہ، جمہوری اور روشن خیال پاکستان کی تعمیر کے لئے تمام مشکلات کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ پاکستان کو ایک مکمل جمہوری اور فلاحی ریاست بنایا جائے گا جس میں عوم کی فلاح و بہبود کے لئے تمام کوششیں اور کاوشیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا بھٹو ازم ایک نظرئیے کا نام ہے اور یوم تاسیس اس نظرئیے کی تجدید کا دن ہے اور پارٹی سے تعلق رکھنے والے عوام اس دن کو پورے جوش و خروش سے مناتے ہیں۔ اس موقع پر ہم عوام کو بااختیار بنانے، خواتین کو ان کے حقوق دلوانے، اقلیتوں کو قومی سیاسی دھارے میں لانے، جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے اور عوام کی خدمت کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ یہ بھٹو ازم کے نظرئیے کی ہی بدولت ممکن ہوا۔ گزشتہ حکومت کے دور میں معطل شدہ 1973ءکا متفقہ آئین بحال ہوا، قبائلی علاقوں میں سیاسی اصلاحات نافذ ہوئیں، عسکریت پسندوں کو ختم کرنے کے لئے آہنی عزم کے ساتھ جدوجہد کا آغاز کیا گیا، غربت کے خاتمے کا ایک بڑا پروگرام شروع کیا گیا، سرکاری فیکٹریوں میں ملازمین کو حصہ دار بنایا گیا اور اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات کئے گئے۔ انہوں نے کہا بھٹو ازم کے نظرئیے کا فروغ جاری رہنا چاہئے، ہم یقین دلاتے ہیں مذہبی بنیاد پر بنائے جانے والے قوانین کے خاتمے کے لئے بلند ہونے والی آوازوں کو دبانے، غیرمسلموں اور کچلے ہوئے طبقات کو مذہب کے نام پر نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔آن لائن کے مطابق پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے ترجمان کے مطابق آج پیر میمن گوٹھ میں یوم تاسیس کے موقع پر ایک عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہوگا جس سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کرینگے۔
زرداری/ پیغام

ای پیپر دی نیشن