روم (نوائے وقت رپورٹ) امریکی نائب صدر جوبائیڈن کا دورہ رومیوں کو مہنگا پڑا۔ جوبائیڈن کے وی وی آئی پی پروٹوکول سے روم والے پریشان ہوگئے۔ رومیوں کی جان اتنی مشکل میں آئی کہ آخر اخبار والوں کو طنزاً لکھنا پڑا ”کیا روم کو بھی کراچی سمجھ لیا ہے“۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکی نائب صدر بھی وی وی آئی پی پروٹوکول کے رسیا نکلے۔ جوبائیڈن اٹلی کے دورے پر روم پہنچے تو درجنوں گاڑیوں پر سیر سپاٹے کو نکل پڑے۔ جوبائیڈن خاندان والوں کے ساتھ تاریخی مقامات پر گئے اور شاپنگ کی۔ سکیورٹی کے گھیرے میں گاڑیوں کے قافلے پر جہاں بھی پہنچے رومنوں کا وہاں داخلہ بند کردیا گیا۔ اخبارات نے لکھا جوبائیڈن کے دورے پر شہر کے ساتھ کراچی جیسا سلوک کیا گیا۔
جوبائیڈن/ روم
اٹلی میں جوبائیڈن کے وی وی آئی پی پروٹوکول سے شہری پریشان، ”کیا روم کو کراچی سمجھ لیا“ اخبارات کا طنز
Nov 30, 2015