مالی (اے پی پی) مالدیپ میں اپوزیشن کی بڑی سیاسی جماعت مالدیوین ڈیموکریٹک نے سابق صدر محمد نشید اور دوسرے سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ رات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کر دیا تھا۔ اپوزیشن کی جماعت مالدیوین ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان حامد عبدالغفور نے کہا ہے یہ سیاسی جماعت سابق صدر کے علاوہ سابق وزیر دفاع محمد ناظم، اپوزیشن رہنما شیخ عمران عبداللہ کی رہائی اور1700 افراد کے خلاف عدالتی کارروائی ختم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔
مالدیپ میں سابق صدر محمد نشید کی رہائی کیلئے حزب اختلاف کے مظاہرے
Nov 30, 2015