راولپنڈی (این این آئی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج رائے محمد ایوب مارتھ کل بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کریں گے۔ وزارت خارجہ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں ایف آئی اے کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل کے بیان پر جرح کے لئے شیڈول بارے رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی۔ پرویز مشرف اور گرفتار ملزم کے وکلاءکی جانب سے مارک سیگل کے بیان کو غیرقانونی قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی تھی ۔
بے نظیر قتل کیس
بے نظیر قتل کیس کی سماعت کل ہوگی وزارت خارجہ مارک سیگل کے بیان پر جرح کیلئے شیڈول کے بارے میں رپورٹ پیش کریگی
Nov 30, 2015