جاپان میں 2 لاکھ 80 ہزار روشنیوں سے مزین کرسمس گارڈن

ٹوکیو (نیٹ نیوز) دنیا بھرکی طرح جاپان میں بھی کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں اس سلسلے میں ہزاروں روشنیوں سے سجا کرسمس گارڈن بھی عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ ٹوکیو میں 2 لاکھ 80 ہزار ایل ای ڈی لائٹس سے جگمگاتا یہ کرسمس گارڈن موسیقی کی دھنوں پر رقص کرتی روشنیاں لئے دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ سٹار لائٹ گارڈن نیلے رنگ کے قمقموں سے اس انداز میں سجایا گیا ہے جیسے ستارے زمین پر اتر آئے ہوں۔ 2 لاکھ 80 ہزار ایل ای ڈی لائٹس سے جگمگاتا یہ کرسمس گارڈن موسیقی کی دھنوں پر رقص کرتی روشنیوں اور رنگارنگ کرسمس تھیم لئے دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن