موہالی (سپورٹس ڈےسک ) تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن انڈیا نے انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔انڈیا نے 103 رنز کا مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔میزبان ٹیم کی جانب سے مرلی وجے اور پارتھیو پٹیل نے دوسری اننگز کا آغاز کیا۔انڈیا کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف سات رنز کے مجموعی سکور پر مرلی وجے بغیر کوئی سکور بنائے آو¿ٹ ہو گئے۔انڈیا کی جانب سے دوسری اننگز میں پارتھیو پٹیل 67 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں کرس ووکس اور عادل رشید نے ایک ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔اس سے پہلے انگلینڈ نے انڈیا کو جیتنے کے لیے 103 رنز کا ہدف دیا تھا۔منگل کو میچ کے چوتھے انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 78 رنز چار کھلاڑی آو¿ٹ پر دوبارہ شروع کی لیکن مجموعی سکور میں صرف 158 کے اضافے کے بعد اس کی پوری ٹیم 230 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی۔خیال رہے کہ انڈیا نے اپنی پہلی اننگز میں 417 رنز بنائے تھے اور اسے انگلینڈ پر 134 رنز کی بھاری برتری حاصل ہوگئی تھی۔