اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) ایشین ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سریشسبرامنیم پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سینئر نائب صدر دلاور عباس کی دعوت پر 3دسمبر کو پاکستان کا دورہ کرینگے ۔وہ اس دورے کے دوران پی ٹی ایف حکام سے ملاقاتوں سمیت ٹینس کمپلیکس اسلام آباد کا دورہ بھی کرینگے جہاں وہ اسلام آباد کیلئے اے ٹی ایف کی جانب سے گرانٹ بھی دینے کا اعلان کرینگے ۔