پاکستان کی ایکویٹی مارکیٹس نے چین اور بھارت کی مارکیٹس کو پیچھے چھوڑا ہوا ہے، ”فاربس“

اسلام آباد (اے پی پی) امریکی شرح سود میں اضافہ سے متاثر ہوئے بغیر پاکستان کی ایکویٹی مارکیٹس نے چین اور بھارت کی مارکیٹس کو ایک بڑے فرق سے پیچھے چھوڑا ہوا ہے۔ گذشتہ 12 ماہ کے دوران گلوبل ایکس ایم ایس سی آئی پلس فیصد پاکستان ای ٹی ایف 18 فیصد شرح کے ساتھ زائد تھا اور اس طرح بھارت اور چین کے ای ٹی ایف کو شکست رہی۔ ممتاز امریکی جریدے ”فاربس“ کی رپورٹ میں پاکستان کی ایکویٹی مارکیٹس کی صورتحال بڑی بہتر قرار دی گئی ہے۔ پاکستان، بھارت، چین اور دیگر ممالک کے 12 ماہ کے انڈیکس/فنڈ پرفارمنس کو اجاگر کرتے ہوئے جریدے نے بتایا کہ گلوبل ایکس ایم ایس سی آئی پاکستان کی 12 ماہ کی انڈیکس/فنڈ پرفارمنس 16 فیصد زائد تھی۔ I شیئر چائنہ منفی 1.5 فیصد جبکہ بھارت کی یہ شرح منفی 3.24 فیصد رہی۔ فاربس کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گلوبل ایکس ایم ایس سی پاکستان کی انڈیکس/فنڈ 12 ماہ کی پرفارمنس 20 فیصد تھی۔

ای پیپر دی نیشن