حافظ آباد: جائیداد کے تنازعہ پرکلہاڑی کے وار کرکے معمر باپ کو قتل کردیا

Nov 30, 2016

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) سنگدل بیٹے نے کلہاڑی کے وار کرکے اپنے معمر باپ کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں کالیکی میں ملزم ریاست کا مبینہ طور پر اپنے والد محمد شریف سے جائیداد کا تنازعہ چلا آرہا تھا۔ جس پر ان دونوںمیں کئی بار تکرار ہوئی۔ گزشتہ روز جھگڑے کے بعد ملزم نے کلہاڑی کے وار کرکے باپ کو قتل کردیا ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے اسکے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزیدخبریں