گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پو لیس افسروں کی بدحواسیاں سامنے آ گئیں نندی پور پاور پراجیکٹ پر مامور 200 جوانوں کو محکمہ کی جانب سے ملنے والی ’’جیکٹس ‘‘ ایک ہفتہ استعمال کرنے کے بعد واپس کرنا پڑ گئیں ، جبکہ سرد موسم سے پریشان اہلکاروں نے افسران بالا سے ایسی جیکٹس دینے کا مطالبہ کردیا جو واپس نہ مانگی جاسکیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھا انہیں بتایا گیا تھا کہ یہ جیکٹس ڈولفن فورس کیلئے تھیں ، جو غلطی سے نندی پور پاور اسٹیشن پر ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے اہلکاروں کو بھجوادی گئی ہیں ، ملازمین نے دوبارہ اعلی پو لیس افسران سے اپیل کی ہے کہ انہیں اب وہ جیکٹس دی جائیں جو انہیں واپس نہ کرنی پڑیں۔
پولیس کی بدحواسی، ڈولفن فورس کی جیکٹس نندی پور پراجیکٹ پر مامور 200 جوانوں کو دیدیں، ایک ہفتے بعد واپس
Nov 30, 2016