جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے کمان سنبھالنے پر آبائی قصبہ گکھڑ میں جشن، کیک کاٹا گیا

Nov 30, 2016

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے پاک فوج کی کمان سنبھالنے کی خوشی میں ان کے آبائی قصبہ گکھڑ منڈی میں شہریوں نے کیک کاٹا۔ اس موقع پر شہریوں نے پاک فوج زندہ باد، جنرل راحیل شریف ، جنرل قمر جاوید زندہ باد کے نعرے لگائے ، شہریوں کا کہنا تھا کہ دنیا کی بہترین فوج کی کمان ایک بہترین جنرل راحیل شریف سے ایک پروفیشل جنرل جاوید قمر باجوہ کو منتقل ہوئی ہے جس پر وہ خوشی محسوس کر رہے ہیں ، انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ جس طرح جنرل راحیل شریف نے ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالا اسی طرح جنرل باجوہ بھی پوری قوم کیلئے بہترین ثابت ہوں گے۔

مزیدخبریں