راہداری سے خیبر پی کے جلد معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا: پرویز خٹک

پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے نے صو بہ کی اہمیت کو بڑھا دیا ہے اور بہت جلد یہ صوبہ معاشی سرگرمیوں کا مرکز بننے والا ہے جس سے خاطر خواہ فائدہ اُٹھانے کیلئے موثر طویل المعیاد منصوبہ بندی وقت کی ضرورت ہے صوبہ کا مستقبل بہت روشن ہے کیونکہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے حالات سازگار ہو چکے ہیں اسلئے اب صنعت کار اس صوبے کا رخ کر رہے ہیں جس سے صوبے میں روزگار کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں سرحد چیمبر آف کامرس اور ٹیکنیکل اینڈ سکل ڈویلپمنٹ کمیٹی ٹسڈک کے تعاون سے منعقد ہونے والے جاب میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا میلے میں پچاس سے زائد کاروباری اداروں نے اپنے سٹال لگائے تھے اس موقع پر با صلاحیت افراد کو ملازمت کی تلاش میں تعاون فراہم کیا گیا توقع ہے کہ چار ہزار تک ہنرمند جوانوں کو میلے کے دوران ملازمت کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ پرویز خٹک نے پشاور میں اپنی نوعیت کا منفرد اور کل وقتی ٹریفک مسئلے کے حل کیلئے رپیڈ بس ٹرانزٹ کو مقررہ وقت پر شروع اور مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...