لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے تعلیمی بورڈزکے گریڈ ایک سے 11 کے پانچ سو کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شجاعت علی خان نے سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تجربہ کارکنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہ کیا جانا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی اور بنیادی حقوق سے متصادم ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے کہ کنٹریکٹ ملازم کونوے یوم کے بعد مستقل تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہ کرنے سے ان کی پیشہ وارانہ مہارت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔