ٹائم میگزین کا ’’پرسن آف دا ایئر‘‘ سروے میں مودی سب سے آگے

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ کے ٹائم میگزین کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو 2016ء میں ’’پرسن آف دا ایئر‘‘ کیلئے ہونے والی پولنگ میں سبقت حاصل ہے۔ ایک آن لائن پول میں قارئین سے رائے لی گئی جس میں مودی کو ٹرمپ اور پیوٹن پر برتری حاصل ہے۔ میگزین کے سالانہ سروے میں ایسی شخصیات کو شامل کیا جاتا ہے جو خبروں اور دنیا پر سب سے زیادہ اثرانداز ہوتی ہوں چاہے یہ ان کیلئے شہرت کا باعث بنی ہو یا بدنامی کا۔ گزشتہ برس جرمن چانسلر اینجلا مرکل ٹائم میگزین کی پرسن آف دی ایئر قرار پائی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...