تحریک منہاج القرآن 30نومبر سے 10دسمبر تک استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلوس نکالے گی

Nov 30, 2016

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن لاہور نے استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں لاہور کے مختلف ٹائونز سے 70 سے زائد مقامات سے بسلسلہ استقبال ماہ ربیع الاول مشعل بردار جلوس نکالنے کا اعلان کر دیا۔ روزانہ مغرب کی نماز کے بعد ضیافت میلاد کا اہتمام کیا جائیگا اور درود و سلام کی صدائوں میں مشعل بردار جلوس نکالا جائیگا ۔ 30 نومبر سے 10 نومبر تک روزانہ مشعل بردار جلوس نکالے جائینگے۔

مزیدخبریں