لاہور (پ ر) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معروف قلمکار ادیب جاودانی نے ’’بھٹو کی پھانسی اور بے نظیر کاقتل‘‘ کے بارے میں جو کتاب لکھی ہے وہ بے حد تحقیق پر مبنی ہے ادیب جاودانی کی یہ کتاب تاریخ کی ایک بہترین دستاویز ہے جس میں مصنف نے بھٹو کی پھانسی سے لیکر بے نظیر بھٹو کی شہادت تک برصغیر میں بھٹو خاندان کے سیاسی کردار کو اجاگر کیا ہے۔