چاروا سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، گولہ باری پنجاب رینجرز نے بھرپور جواب دیا

Nov 30, 2016

سیالکوٹ (نامہ نگار) بھارتی سکیورٹی فورسز نے سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری کے چاروا سیکٹر پرواقعہ دیہات پر فائرنگ اور گولہ باری کی ، بھارتی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ وگولہ باری کا پنجاب رینجرز نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔بھارتی سکیورٹی فورسز نے چاروا سیکٹر پر فائرنگ وگولہ باری کا سلسلہ صبح چھ بجے شروع کیا، پنجاب رینجرز کی پوسٹوں اور زیرولائن پر واقع دیہات تلسی پور ، ڈنڈیال ،دھمالہ اور رنگور کو نشانہ بنایا اور درجنوں مارٹر گولے بھی پھینکے ہیں ۔علاقہ مکین عمران قیصر کے مطابق بھارتی سیکورٹی فورسز نے سینکڑوں گولیاں چلائی ہیں اور مارٹر گولے لوگوں کے گھروں میں گرے تھے جانی نقصان نہیں ہوا لیکن املاک کو نقصان پہنچا ہے ۔

مزیدخبریں