لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر )پاکستانی فائٹرز پروفیشنل فائٹنگ میں اپنا لوہا منوارہے ہیں۔ کراچی کے اویس شاہ نے بھی ورلڈ گریپلنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔کراچی کے اویس شاہ رفتار کے بادشاہ ہیں۔تابڑ توڑ مکے اور برق رفتار ککس ان کا خاصہ ہیں۔اویس پروفیشنل فائٹر ہیں۔ پاکستان کے لیے ایشین مکس مارشل آرٹس کی ٹائٹل فائٹس بھی جیت چکے ہیں۔بیلاروس میں ہونیوالی ورلڈ گریپلنگ چیمپئن شپ میں اویس شاہ نے سلور میڈل جیتا۔اویس شاہ اگلی فائٹ آئندہ سال فروری میں کرغستان میں لڑیں گے۔انھیں امید ہے کہ وہ پاکستان کا نام اس کھیل میں مزید روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔