لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان اظہر علی پر سلو اوور ریٹ کے سبب 100 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کردیا گیا ہے جبکہ بقیہ کھلاڑی بھی 50فیصد میچ فیس سے محروم ہو گئے ہیں۔ ہملٹن ٹیسٹ میںپاکستانی ٹیم سلو اوور ریٹ کی مرتکب بھی قرار پائی اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے میچ ریفری رچی رچرڈسن نے مقررہ وقت سے پانچ اوورز پیچھے ہونے پر قومی ٹیم پر جرمانہ عائد کیا۔اظہر علی نے اپنی غلطی کو تسلیم کر لیا ہے جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔