لاڑکانہ پولیس نے سابق وزیراعلیٰ سندھ ممتاز علی بھٹو کے خلاف ڈکیتی اور قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ سٹیٹ مینجر کے بیٹے سمیت 5 افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کیٹی میں سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو کے خلاف مقدہ درج کیا گیا جبکہ کے ٹی پولیس نے کارروائی کر کے ممتاز بھٹو کے سٹیٹ مینجر کے بیٹے سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ممتاز بھٹو لاڑکانہ میں موجود نہیں۔ گرفتاری کیلئے ٹیم کراچی روانہ کر دی گئی۔ خیال رہے کہ کھوڑو خاندان کے ملازم کو قتل کرنے کے مقدمے میں ممتاز علی بھٹو سمیت انیس افراد کو نامزد کیا گیا۔ ایف آئی کے مطابق قتل ممتاز بھٹو کی ایماءپر کیا گیا تھا۔ دوسری جانب ممتاز بھٹو کے ترجمان کا کہنا تھا مقدمہ سیاسی مخالفت کی بنیاد پر درج کیا گیا۔ پی پی حکومت پہلے بھی ایسے ہتھکنڈے استعمال کر چکی ہے۔
ممتاز بھٹو کیخلاف ڈکیتی، قتل کا مقدمہ درج، سٹیٹ مینجر کے بیٹے سمیت 5 گرفتار
Nov 30, 2016 | 19:46