حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 2 روپے لٹر اضافہ ہوگا۔ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 70 پیسے بڑھے گی۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ گزشتہ 7 ماہ میں پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کل یکم دسمبر 2016ءسے ہوگا۔ اوگرا نے پٹرول کی قیمت 6.24 روپے اضافہ کی تجویز دی تھی۔ پٹرولیم کی قیمتوں پر 4 روپے اضافی بوجھ حکومت برداشت کرے گی۔ وزیر خزانہ نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں مزید 15 روز کی توسیع کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان 15 دسمبر تک ٹیکس ریٹرنز جمع کرا سکتے ہیں۔