لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری نیشنل مینز اور ویمنز سائیکلنگ چیمپیئن شپ کا تےسرا روز بھی پاک آرمی کے نام رہا ۔ لاہور کے سائیکلنگ ویلیو ڈروم میں منعقد اےونٹ کے تےسرے روز پہلا ایونٹ9 ہزار مےٹر ٹےم پرشوٹ اےلےٹ مےں آرمی نے 45 پوائنٹس کے ساتھ پہلی واپڈا نے 30 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور سوئی سدرن گےس کمپنی نے 18 پوائنٹس کے ساتھ تےسری پوزےشن حاصل کی ۔ ہزار مےٹر ٹےم سپرنٹ اےلےٹ مےں آرمی نے پہلی واپڈا نے دوسری اور سوئی سدرن گےس نے تےسری پوزےشن حاصل کی ۔ خواتین کے ہزار میٹر انفرادی سپرنٹ مےں آرمی کی صبحےہ زاہد نے 15 پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ واپڈا کی فضہ رےاض اور انعم محمود نے بالترتےب دوسری اور تےسری پوزےشن حاصل کی ۔ خواتےن کی پانچ سو مےٹر جونئےر ٹائم ٹرائل رےس مےں پنجاب کی نشےمہ نے مےدان مارا جبکہ کے پی کے کی فرےال نے دوسری پوزےشن حاصل کی ۔ گزشتہ روز ہونے والی سکرےچ رےس آرمی کے عابد کے نام رہی ، واپڈا کے نثار دوسرے اور سوئی سدرب گےس کے وقاص تےسرے نمبر پر رہے ۔