بے قابو کار کی ٹکر لگنے سے پانچ افراد زخمی،دو کی حالت تشویشناک

جہلم(نامہ نگار)تیز رفتار کارکی بے قابو کر سروس روڈ پر کیری ڈبے اور راہ گیریوں کو ٹکر ،پانچ افراد زخمی دو کی حالت تشویشناک ،کار دینہ کی طرف سے جہلم آرہی تھی جادہ چونگی کے قریب بے قابو ہو گئی کار ڈرائیور ساتھی سمت فرار پولیس مصروف تفتیش تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات دینہ کی طرف سے آنے والی تیز رفتار کارجادہ چونگی کے قریب بے قابوہو کر سروس روڈ پر چڑ گئی جس کے نتیجہ میں سروس روڈ سے گزرنے والے کیری ڈبے میں سوار اور راہ گیر پانچ افراد کار کی ٹکر سے زخمی ہوئے جن کو ریسکیو 1122کی ٹیم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ کار کا ڈرائیور اپنے ساتھی سمیت موقع سے بھاگ گیا تھا پولیس نے کار قبضہ میں لے کر کار کے مالک اور ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے

ای پیپر دی نیشن