باہتر، سوئی گیس کے بِلوں کی ترسیل کو بروقت یقینی بنانے کا مطالبہ

باہتر (نامہ نگار) باہتر میں سوئی گیس کے بِلوں کی ترسیل کو بروقت یقینی بنایا جائے۔ باہتر کے رہائشی عبدالخالق اور دیگر اہلِ محلہ قاضیاں والانے محکمہ سوئی گیس واہ کینٹ کے زمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ ہمارے محلے میں سوئی گیس کے بلوں کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے کیونکہ گذشتہ کئی ماہ سے ہمیں پہلے تو بِل ملتے ہی نہیں اگر مِل جائیں تو اُن کی آخری تاریخ گزر چکی ہو تی ہے ۔ انہوں نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ باہتر کے رہائشیوں کو سوئی گیس کے بِل بروقت فراہم کر کے عوامی مشکلات میں کمی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن