دولتالہ سکھو ( نامہ نگار ) سرور کونین نبی آخر الزمان ؐ کا یوم ولادت باسعادت غربی گوجرخان کے دیہات وقصبات میں بھی مذہبی جوش وخروش اور شان وشوکت سے منانے کی تیاریاں نقطہ عروج پر پہنچ گئیں دولتالہ سکھو جاتلی بھنگالی میانہ موہڑہ کے گلی محلوں بازاروں چوہراہوں کو رنگ برنگی جھنڈیوں بینرز اور برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے نگر نگر اور ڈگر ڈگر میں محفل میلاد النبی ؐور درود شریف کی محافل کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں چوہراہوں کو محرابی دروازوں سے سجایا گیا ہے خوشی ہے آمنہ کے لعل کے تشریف لانے کی بینرز آویزاں ہو چکے ہیں۔