پاکستان کاایٹمی طاقت ہونا بھارت سمیت مغربی ممالک کو نہیں بھاتا

Nov 30, 2017

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان کاایٹمی طاقت ہونا،بھارت سمیت مغربی ممالک کوایک آنکھ نہیں بھاتا،اسلام اورپاکستان کی مشترکہ دشمن طاقتیں پاکستان میںسیاسی اورمعاشی استحکام کے راستہ میںسب سے بڑی رکاوٹ ہیں،موجودہ حالات میںجمہوری حکومت کے خاتمہ،سیاسی اورمعاشی نظام کوکمزورکرنے کیلیئے جوکھیل کھیلے جارہے ہیں،مغربی ممالک کے ایجنڈے کاحصہ ہیں،ملک کی تمام سیاسی اورمذہبی جماعتوںکوملکی اورقومی مفادات کوپیش نظررکھتے ہوئے متحدہوکرعالمی سازش کاروں کی ریشہ دوانیوںکوناکام بناناہوگا،بصورت د یگر ملک پا کستا ن کوعالمی ایجنڈے کے تحت دہشت گردسٹیٹ قراردے کرملک کے ایٹمی پروگرام کورول بیک کرنے کی ناپاک جسارتیںکامیاب ہوجائینگی،ان خیالات کااظہاروفاقی وزیرپارلیمانی امورشیخ آفتاب احمدنے علاقہ ٹیکسلاکی معروف شخصیت حاجی دلدارخان مرحوم کی وفات پراظہارتعزیت کرنے کے بعدشرکاء محفل سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پرحاجی عبدالقیوم خان،محمدسفیرخان،حاجی ابرارخان،ساجدزمان خان،چیئرمین عرفان خان،نوازش علی خان،شفاقت خان،عاطف خان،چیئرمین ملک محمدداود،شیخ اجمل محموداٹک،سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل اٹک واثق خان آف جلالیہ،حاجی ملک محمدمسلم آف حطار،ملک جاویداخترمہریہ ٹاون اٹک،شاہداخترخان،چیئرمین ملک نثارحسین اعوان،مزدوررہنماء ملک لیاقت پنڈی گھیب،ملک نثارآف بھوئی گاڑ،حاجی مولادادخان،الحاج محمداکرم اعوان،رانامحبت علی طاہر،عبدالقدیرقریشی،چوہدری ظہیربجاڑ،راجہ اشفاق احمد،حاجی میرظفراقبال،ٹھیکیدارمیرمحمدافضل بھی موجودتھے،شیخ آفتاب احمدنے حاجی دلدارخان مرحوم کی عوامی سماجی خدمات پرروشنی ڈالی،اورکہاکہ حاجی دلدارخان جیساعوامی کرداراداکرنے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں،شیخ آفتاب احمدنے حاجی دلدارخان کے بھائی عبدالقیوم خان اوربھتیجوںسمیت دیگرتمام لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہارکیا،اورمرحوم کیلیئے دعائے مغفرت کی،دریںاثناء پانچویںروزبھی حاجی دلدارخان کی رہائش گاہ پراظہارتعزیت کرنے والوںکاتانتابندھارہا،چیف آفیسرضلع کونسل راولپنڈی شاہدعمران مارتھ،اسسٹنٹ کمشنرٹیکسلاوقاص اسلم مارتھ،خان واثق خان آف جلالیہ،حاجی جمیل خان،حاجی ملک ریاست علی ڈھیری ملہوں،ملک نثارآف بھوئی گاڑ،شاہداخترحیات خان،سیدعمران حیدرشہال،اورعدلیہ سے متعلق ججزاورسینئروکلاء نے سفیرخان،ساجدخان،ابرارخان اورعرفان خان سے انکے چچاکی وفات پراظہارتعزیت کیا۔

مزیدخبریں