لاہور (نامہ نگار) چیف ٹریفک آفیسر لاہور ایس ایس پی رائے اعجاز احمد کی ہدایت پر روڈ سیفٹی یونٹ نے کالجز، سکولز، سبزی منڈی اور پارکوں میں ٹریفک قوانین بارے سیمینار اور لیکچرز دئیے۔ ٹریفک وارڈنز نے ICMPA میں سیمینار ، ماڈل ٹائون پارک میں سیفٹی کیمپ، راوی روڈ بوائز سکول، گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول، ایجوکیٹر سکول شاہدرہ، ایل ڈی اے ماڈل ہائر سکول سبزہ زار اور سبزی منڈی میں رکشہ ڈرائیور کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی لیکچر دئیے، تعلیمی اداروں میں بچوں ، مختلف پارکوں میں شہریوں کو لیکچرز اور پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔