مطالبات کے حق میں فیصل آباد، لاہور سمیت صوبہ بھر میں ایپکا کا احتجاج، دھرنے

Nov 30, 2017

لاہور + فیصل آباد + ساہیوال (سپیشل رپورٹر + نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کی جانب سے صوبہ بھر کے36 اضلاع میں سرکاری ملازمین نے مطالبات منظور نہ کرنے اور حکومتی مسلسل بے حسی کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال کرتے اپنے اپنے دفاتر میں احتجاجی جلوس نکالے و دھرنے دیئے۔ لاہور میں 5 مقامات محکمہ لوکل گورنمنٹ کمپلیکس ساندہ روڈ زیر قیادت میاں محسن صدر ، زراعت ڈیوس روڈ زیر قیادت شفقت علی خان صدر ، قائد اعظم لائبریری مال روڈ زیر قیادت خوشنود حیدر صدر، علامہ اقبال میڈیکل کالج مولانا شوکت علی روڈ زیر قیادت لالہ محمد اسلم صدر،سوئلفرٹیلٹی ایگر کلچر ٹھوکرنیاز بیگ زیر قیادت ذوالفقار بھٹی احتجاجی جلوس نکالے اور دھرنے دئیے مین شاہرائوں پر ٹریفک جام رہی۔مطالبات کی منظوری کے حصول کے لیے بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایاگیا۔ حاجی محمد ارشاد چوہدری، صدر ایپکاپنجابب، لالہ محمد اسلم صدر ایپکا لاہور ڈویژن نے تمام محکموںکے دورے کیے مظاہرین سے خطاب کرتے کہا کہ حکومت پنجاب ایپکا کے مطالباتـ"ـــ پنجاب کے ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات صوبہ خیبر پی کے کے برابر کی جائیں،ہائوس ریکوزیشن اوریوٹیلٹی الائونس بلا تفریق دیا جائے،محکمہ زکوۃ،پبلک ہیلتھ انجیرنگ ، بینوولینٹ فنڈ سمیت دیگر تمام ملازمین کو ریگولر کرنا ، بلدیات، صحت اور تعلیم کے محکمہ جات سے ختم کی گئی پوسٹوںکو بحال کیا جائے ، بقیہ کیڈرز کی اپ گریڈیشن، دیگر صوبوں سے تنخواہ کے7.5% فرق کی ادائیگی ، ریٹائرمنٹ پر گروپ انشورنس کی ادائیگی، ایپکا قائدین کے خلاف کی جانے والی انتقامی کاروائیوں کا خاتمہ شامل ہیں "کو فوری منظورکرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کرے۔مطالبات کی منظوری کے لیے6دسمبر2017ء کو صوبہ بھر میں بھر پور احتجاج کیا جائے گا جبکہ لاہور میں زراعت ہائوس ڈیوس روڈ تا 7،کلب روڈ وزیر اعلیٰ ہائوس تک احتجاجی ریلی نکالی جائیگی۔مزید برآں سرکاری ملازمین نے ایپکا کے زیراہتمام پنجاب کے صدرحاجی ارشاد چوہدری کی اپیل پر فیصل آباد میں بھی چنیوٹ بازارچوک سے ضلع کونسل چوک تک احتجاجی ریلی نکالی، ریلی کی قیاد ت صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالعزیزبھٹی ،ڈویژنل صدرچوہدری امتیازاحمدتتلہ، ڈویژنل چیئرمین میاں مقصود احمد،ڈویژنل جنرل سیکرٹری ذوالفقارعلی کاہلوں، سیدتسلیم حسین زیدی،جاوید انجم، ارشدبھٹی، چیئرمین ریاض مسیح اوردیگر نے کی ،ریلی میںمحکمہ واسا،ایوب ریسرچ،پی ایچ اے ،محکمہ فوڈ،ایف ایس سی،محکمہ زکوۃ،محکمہ ایف ڈی اے، لبیر ڈیپارنمنٹ ،محکمہ ہیلتھ ،محکمہ ایجوکیشن کے بیسوں ملازمین نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے رہنمائوں کا کہناتھاکہ ہم اپنے مطالبات کی منظوری تک چپ نہیں بیٹھیں گے ہرسطح اورہرفورم پر مطالبات کے حق میں آوازبلندکرتے رہیں گے، علاوہ ازیں آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن ساہیوال ڈویژن کے سرکاری محکموں کے تمام کلرکوں نے اپنے مطالبات کی حمایت میں ہڑتال کی محکمہ تعلیم کے دفتر میں احتجاجی جلسہ اس مظاہرے کی قیادت مبارک علی گجر ڈویژنل صدر اور محمد اصغر نے کی۔شیخوپورہ میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر اکرم سرویا ،جنرل سیکرٹری وارث ہنجرائ، سینئرنائب صدر حاجی محمد لطیف سپرائ،نعیم ملہی،چوہدری غلام نبی ورک کی قیادت میں مطالبات کے حق میں لائیو سٹاک دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے اپیل کی کہ وہ ان کے مطالبات کی منظوری کے لیے سوموٹو ایکشن لیں۔ دھرنا میںعبد الطیف کاوش،رانا محمد اقبال ،گوہر عباس،وحید احمد ،ثاقب خان،اجمل خان،امانت علی ڈوگر،نوید بھٹی، چوہدری محمد ریاض کے علاوہ ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلعی صدر اکرم سرویا ،جنرل سیکرٹری وارث ہنجرائ،حاجی محمد لطیف سپراء نے خطاب کیا۔

مزیدخبریں