لاہور( اپنے نامہ نگار سے)مقامی ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کی عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف اندراج مقدمہ کی دائر درخواست پر ایس ایچ او ماڈل ٹائون کو چار دسمبر کو طلب کرلیا ہے ۔درخواست گزار کے مطابق اس نے سابق وزیراعظم کیخلاف تھانہ ماڈل ٹائون میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی لیکن ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹائون سابق وزیراعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے ۔ سابق وزیراعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔