اسمبلیاں تحلیل کرکے سب کا کڑا احتساب کیا جائے: طاہر القادری

لاہور (صباح نیوز) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پارٹی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتساب اور اصلاحات کے بغیر انتخابات کی طرف جانے کا مطلب ملک، قوم اور اداروں کی جڑیں کھوکھلی کرنیوالے گلے سڑے متعفن نظام کو واپس لانا ہے، ڈاکوئوں کے بنائے نظام کے تحت آج تک ڈاکو پکڑے جا سکے نہ آئندہ پکڑے جا سکیں گے۔ کرپشن، لوٹ مار کرنیوالی اشرافیہ نے آئینی، قانونی، اخلاقی اقدار کا جنازہ نکال دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب اللہ نے نافرمانی پر اپنی بارگاہ سے شیطان کو نکالا تو اس نے شور نہیں مچایا تھا کہ مجھے کیوں نکالا کیونکہ اسے علم تھا کہ میں کیوں نکالا گیا۔ ایک نااہل شخص اپنے نکالے جانے کی وجہ معلوم ہونے کے باوجود شور مچا رہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا، اس شور و غوغا اور ڈھٹائی پر شیطان بھی شرما رہا ہو گا۔ اسمبلیاں تحلیل کرکے سب کا کڑا احتساب کیا جائے اور نظام کو پاک صاف کرنے کیلئے جامع اصلاحاتی آئینی پیکج لایا جائے، جو اسمبلی نااہل کو پارٹی صدر بنانے اور عقیدہ ختم نبوت کے قانون بدل سکتی ہے وہ ملک و قوم کی بہتری اور بقا کیلئے ضروری ترامیم کیوں نہیں کر سکتی؟ عقیدہ تحفظ ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی ایک بین الاقوامی سازش تھی۔ نواز شریف اس سازش میں پوری طرح ملوث ہیں۔ اس واردات میں ایک دو وزیر نہیں پوری حکومت ملوث ہے۔ اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہو کر جھوٹ بولنے اور قوم کو گمراہ کرنے والے سب نا اہل اور سزا کے مستحق ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...