عمران فساد فی الارض چاہتے ہیں، اقتدار کے چور دروازے بند ہو چکے: مسلم لیگ ن

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کو عوامی حمایت حاصل ہے تو وہ بوکھلاہٹ کا شکار کیوں ہیں؟ بدھ کوسینیٹر پرویز رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، نواز شریف نے کرپشن کی ہوتی تو نااہلی پاناما پر ہوتی، نوازشریف نے عدلیہ کی آزادی کے لیے لانگ مارچ کیا تھا۔ چور دروازے اب بند ہو چکے ہیں، اقتدار کے لیے عوام کے پاس جانا ہو گا۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹوئیٹر پر عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان کو فساد فی الارض کا داعی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان قوم کے مجرم اور اقتدار کیلئے فساد فی الارض کے داعی ہیں۔ عمران ٹولہ دھرنے میں براہ راست یا بالواسطہ ملوث رہا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...