پاکستان پر دبائو ڈالنے کی بجائے امریکہ اپنے کردار کا تعین، افغان حکومت کی رٹ بحال کرائے: خواجہ آصف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے ممکنہ اقدامات کئے، لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دی گئی، امریکہ افغان مہاجرین کی واپسی ممکن بنائے۔ پاکستان پر الزام تراشی مسائل کا حل نہیں۔ امریکہ اور افغان حکومت 15 سال میں افغانستان پر تسلط قائم نہیں کرپائے۔ امریکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں خود کو اقوام عالم کے سامنے پیش کرے۔ افغانستان میں دہشت گردوں نے پناہ گاہیں بنا رکھی ہیں۔ امریکہ پاکستان پر دبائو ڈالنے سے پہلے افغان حکومت کی رٹ بحال کرائے۔ باڑ لگا کر دہشت گردوں کی آمد ورفت کا خاتمہ ترجیح ہے۔ ہم دہشت گردی کیخلاف سنجیدگی سے کام کررہے ہیں۔ امریکہ اپنے کردار کا خود تعین کرے کہ وہ کہاں کھڑا ہے۔

ای پیپر دی نیشن