4 دسمبر تک 2 لاکھ روپے، ممبرز لسٹ جمع نہ کرانے والی جماعت کو فارغ کر دینگے: الیکشن کمشن

Nov 30, 2017

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو چار دسمبر تک اپنی جماعت کے ممبرز فہرست اور دو لاکھ روپے فیس جمع نہ کرنے کی صورت میں فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے آخری نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں اس سلسلے میں الیکشن کمشن کا مرکزی سیکرٹریٹ چھٹی کے باوجود یکم اور دو دسمبر بروزجمعہ اور ہفتہ ہونے باوجود کھلا رہے گا۔ الیکشن کمشن نے الیکشن ایکٹ دوہزار سترہ کی شق دو سو دو کے تحت تمام 352سیاسی جماعتوںکو بیس اکتوبر کوایک نوٹس کے ذریعے ہدایت کی گئی تھی کہ وہ دو دسمبر تک بیس ہزار ممبرز کی لسٹ بمعہ ان کے شناختی کارڈ اور دو لاکھ روپیہ فیس جمع کروا کر الیکشن کمشن میں جمع کرادیں تاہم کسی بھی سیاسی جماعت نے یہ کاغذات الیکشن کمشن میں جمع نہیں کروائے اس سلسلے میں الیکشن کمشن نے چودہ نومبر کو تمام پارٹیوں کو ایک دفعہ پھر یاددہانی کا نوٹس بھجوا یا پھر نو نومبر کو بذریعہ اشتہار اخبار سیاسی جماعت اطلاع دی گئی ہے۔ اس کے بعد ایک اور فائنل نوٹس پچیس نومبر کو بھیجا گیا ہے۔ اتنی بار نوٹسز بھیجنے کے باوجود آج تک کسی بھی سیاسی جماعت نے اس پر توجہ نہیں دی ہے اور کسی بھی جماعت یہ کاغذات الیکشن کمشن جمع نہیں کرائے ہیں۔ 

مزیدخبریں