وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن کیخلاف 12 ارب کا پلازہ بنانے کا الزام‘ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(وقائع نگار) وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے 12ارب روپے کے پلازے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست تین وکلا نے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فواد حسن فواد پر اختیارات کے غلط استعمال اور کرپشن الزامات ہیں انہوں نے گریڈ اکیس کے آفیسر ہو تے ہوئے راولپنڈی میں بارہ ارب روپے مالیت کا پلازہ بنوایا ہے ایک سرکاری آفیسر کے پاس اس قدر وسائل کہاں سے آئے ہیں، فاضل عدالت اس کا نوٹس لے۔ عدالت کو بتایا گیا ہے کہ فواد حسن فواد کیپٹن صفدر، وقار حسن ، چودھری قمر اور گل زرین کے خلاف نیب میں کئی درکواستیں دائر کی گئی ہیں تاہم ان کے خلاف تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے مذکورہ افراد اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے فریق بنایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن