ٹیکس وصولی کا عمل بہتر اور موثر بنانے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز سے رابطے کئے جائیں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو

Nov 30, 2017

لاہور (کامرس رپورٹر) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو طارق پاشا نے کہاہے کہ ٹیکس وصولی کا عمل بہتر اور موثر بنانے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز سے رابطے کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر چیف کمشنر سی آر ٹی ندیم حسین ،کلکٹرز ،ریجنل کلکٹر ز اور ڈپٹی کلکٹرز بھی ہمراہ تھے۔ چیئرمین ایف بی آر کو ریجنل ٹیکس آفس کے دورہ کے موقع پر تمام دفاتر کی مجموعی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر نے کلیئرنس کا عمل آسان بنا کر ایکسپوٹرز کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے بعد چیئرمین ایف بی آر نے کسٹمز ہا?س کا بھی دورہ کیا۔ چیئرمین ایف بی آر نے ہدایات جاری کیں کہ تمام سٹیک ہولڈرز سے رابطے کئے جائیں اور ٹیکس وصولی کا عمل بہتر اور موثر کیا جائے۔

مزیدخبریں