کراچی(کامرس ڈیسک)حکومت 5 سالہ سکوک بانڈز چھے فیصد شرح سود پر فروخت کرے گی جبکہ10 سال کے لئے یورو بانڈ 7 فیصد شرح سود پر فروخت کئے جائیں گے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابقپانچ اور دس سال کے لئے 3 ارب ڈالر تک کے سکوک بانڈ جاری کئے جائیں گے، یہ فیصلہ جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی اور درآمدی بلوں کی ادائیگیوں کے حوالے سے کیا گیا ہے۔ پانچ سالہ سکوک بانڈز کو عالمی درجہ بی تھری دیا گیا ہے۔