فٹبالرز پر جرمانہ اور سزا کا سلسلہ بدستور جاری ہے مزید سات فٹبالرز کو چھ ماہ کی پابندی اور پانچ ،پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزاکا فیصلہ سنادیا گیا

Nov 30, 2017

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رحیم بخش بلوچ کی جانب سے نامزد کردہ کوآرڈنیٹر شاہد تاج کی طرف سے کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم میں جاری فرسٹ قائد اعظم ڈیپارٹمنٹل فٹبال ٹورنامنٹ میں مختلف ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کی جانب سے فٹبال میچز کھیلنے والے فٹبالرز پر جرمانہ اور سزا کا سلسلہ بدستور جاری ہے مزید سات فٹبالرز کو چھ ماہ کی پابندی اور پانچ ،پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزاکا فیصلہ سنادیا گیا۔پابندی کا شکار ہونے والے میں کے ایم سی کی جانب سے کھیلنے والے چار فٹبالرز لیاری لیبر ویلفیئر سینٹرکے راشد، لعل بخش میموریل کے مدثر، لیاری محمڈن کے جلیل اور صادربریونین کے باسط، اشرف شوگر مل بھاولپور کی جانب سے کھیلنے والے ہزارہ محمڈن کے حکیم اور عمران ،ایک پلیئر پاک پی ڈبلیو ڈی کی طرف سے کھیلنے پر دین اسلام کلب کے پرویز کو چھ ماہ کی پابندی اور فی کس پانچ پانچ ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔ 19 نومبر سے جاری ٹورنامنٹ میں گیارہ روز کے اختتام تک فٹبال کھیلنے کی پاداشت میں46 فٹبالرز کو سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کی نامزد کردہ کوارڈنیٹر شاہد تاج نے غیر قانونی قرار دیئے جانے والے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے پر کاروائی کرتے ہوئے ان پر پابندی اور جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔تاہم سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عمرے کی ادائیگی کے بعد سے اب تک وقت واپس نہیں آسکے ہیں،بتایا گیا ہے کہ ان کی آمد پانچ دسمبر کو متوقع ہے۔واضح رہے کہ رحیم بخش بلوچ نے9 نومبر کو اپنے جاری کردہ لیٹر میں اس ٹورنامنٹ کو غیر قانونی قراردیا اس میں کھیلنے سے منع کردیا تھا ،اس ٹورنامنٹ کی سندھ فٹبال ایسوسی ایشن سے اجازت نہیں لی گئی ہے۔

مزیدخبریں