ملتان (سماجی رپورٹر) ایکسائز ‘ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے غیر رجسٹرڈ اور شارٹ ٹوکن کی حامل گاڑیوں کے خلاف جنرل ہولڈ اپ کے دوران شارٹ ٹوکن ٹیکس اور بوگس کاغذات کی بنیاد پر 103 گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔ جنرل ہولڈ اپ کی نگرانی ای ٹی او یوسف ورک نے کی۔ ڈائریکٹر ایکسائز کی ہدایت پر ایکسائز کی تین ٹیموں نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگا کر 19 فینسی نمبر پلیٹس اتار لی۔ ذرائع کے مطابق ایکسائز کی ٹیموں نے مختلف چوراہوں پر 1091 گاڑیوں کے کاغذات چیک کئے۔ ای ٹی او یوسف ورک نے اس جنرل ہولڈ اپ سے 4 لاکھ 89 ہزار روپے کی ریکوری کی امید ظاہر کی ہے۔